دارالعلم انگلش اسکول میں یومِ صلٰوة کا اہتمام، اسکرین پریزنٹیشن کے ذریعے رہنمائی
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 26, 2025
0
share
بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں مورخہ 25 دسمبر بروز جمعرات یومِ صلٰوة منایا گیا۔ اس موقع پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطورِ گیسٹ لیکچرار محترم اختر الاسلام ندوی صاحب (عالم و فاضل ندوۃ العلماء و جامعہ اسلامیہ شانتا پورم کیرالا) کو مدعو کیا گیا۔ موصوف نے اسکرین پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ میں نماز کی اہمیت و فضیلت، مسنون طریقہ اور اذکارِ نماز کے معانی و مفاہیم کے متعلق رہنمائی کی۔ ساتھ ہی نماز اور وضو کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔ قبل اس کہ پروگرام کا آغاز حمیرہ ساجد (Grade 7) کی تلاوتِ قرآن کے ذریعے ہوا۔ آیاتِ قرآنی کا اردو ترجمہ فاطمہ انصار( Grade 7) نے پیش کیا۔ بعدِ ازاں عائشہ صدیقہ اور زبیدہ عتیق (Grade 7) نے نماز کی اہمیت کے متعلق نہایت دلچسپ اور موثر انداز میں مکالمہ پیش کیا۔ مہمانِ مکرم کا استقبال حارث سر (PRO) نے گل پیشی کے ذریعے کیا۔ اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر کی خصوصی ہدایت پر اس دن کو فریضہ نماز کے لیے منسوب کیا گیا تھا۔ اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم کی رہنمائی میں منزہ میڈم (پرائمری سیکشن ہیڈ) اور ثناء میڈم (کے جی سیکشن ہیڈ) نے مکمل پروگرام کی بہترین منصوبہ بندی کی۔ ساتھ ہی اس دن کے اہتمام میں تمام اساتذہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ پروگرام کی نظامت منزہ میم نے انجام دی، جبکہ کلماتِ تشکر ثناء میم نے پیش کیے۔ منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں