مالیگاؤں ( نمائندہ شامنامہ) سلطان الہند خواجہ غریب نواز کے عرس شریف اور چھٹی شریف کے موقع پر عالمی تحریک منی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جاری خواجہ غریب نواز اسپتال نزد یا رسول اللہ مسجد شہید عبد الحمید روڈ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس طرح کی اطلاع عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے نعیم نوری نے دی اور بتایا کہ اللہ کے بندوں کی خدمت کرنا ان کے دکھ درد میں کام آتا، بھوکوں کو کھانا کھلانا، ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کرنا، پریشان حال افراد کی داد رسی کرنا ، خواجہ غریب نواز کی زندگی کا مقصد اور تعلیمات ہیں۔ اس تناظر میں مولانا سید امین القادری کی رہنمائی میں جاری خواجہ غریب نواز کی چھٹی شریف کے موقع پر 28 دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک دل، بلڈ پریشر، شکر، تھائیرائیڈ ، سانس کے امراض، پیٹ کے امراض، عورتوں کے امراض کا مفت معائنہ کیمپ رکھا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر سید طارق انور، ڈاکٹر نوشین خان وغیرہ مریضوں کی جانچ کریں گے ۔ اس کیمپ میں فری ECG، فری بلڈ شوگر، فری HBA1C کیا جائے گا۔ 2D ایکو پر %50% کی رعایت رہے گی۔ اس طرح کی اطلاع ذمہ داران نے دی۔