عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں 'یومِ حقوقِ اقلیت' منایا گیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 18, 2025
0
share
بورنار (پریس ریلیز ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام ادارہ عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنارمیں۔ ' یومِ حقوقِ اقلیت' نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر جناب عارف محمد خان نے کی۔ اس موقع پر معاون مدرس جواد انجم اظہرالدین شیخ نے یومِ اقلیتی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق، ان کی سماجی و تعلیمی ذمہ داریوں اور آئینی تحفظات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ بعد ازاں انچارج ہیڈ ماسٹر جناب عارف خان سر نے اپنے خطاب میں اقلیتی حقوق کی حفاظت اور طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے معزز اساتذہ جناب روشن سر، فیروز سر، عابد سر، امیر سر اور صادق سر کے علاوہ غیر تدریسی عملے سے مشتاق بھائی بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ عمل میں آیا۔