حسین اختر صاحب کو اردو ادب کی خدمت کا عظیم منصب مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 16, 2025
0
share
ملکاپور: 16/ دسمبر ( محمد احسان سر ) گزشتہ دنوں حکومت مہاراشٹر نے مراٹھوارہ کے مشہور شہر بیڑ کے قابل و تجربہ کار سماجی ،ادبی و سیاسی شخصیت کے مالک حسین اختر صاحب کو اردو ادب کی خدمت کا عظیم منصب مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کا چیرمین مقرر کیا ہے . عالی جناب حسین اختر صاحب کی صدر نشینی و سربراہی پر مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور سے صحافی محمد احسان سر اور ممبئی سے روزنامہ اردو ہندی اخبار سیاسی تقدیر کے بیورچیف محمد نعیم شیخ نے خوشی کا اظہار کیا اور انھیں دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ نہ صرف مراٹھوارہ بلکہ ریاست مہاراشٹر کے لئے باعثِ فخر و سعادت کی بات ہے. ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوی امید جتاںٔی کہ آپ کے اس عہدے پر فائز ہونے سے اردو ادبی حلقوں کی فضا خوشگوار اور ماحول مزید سازگار ہوگا اور آپکی قیادت و سربراہی میں اردو ادبی سرگرمیاں ، اردو ادب کی فروغ و ترویج کو اولین ترجیح اور پوری قوت ارادی و سرگرمی کے ساتھ بلند و معیاری شکل دے کر بہترین خدمات انجام دے گے اور ادبی منظر نامہ کو اپنی لیاقت ، قابلیت ، صلاحیت اور مثبت تجرباتی نظریہ اور مؤثر سوچ کے زاویہ سے خوبصورت و بحسن و حسین بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گے اور اردو اکادمی کو ریاستی سطح پر ایک مضبوط و مثالی ادارہ بنانے میں عمدہ کارکردگی کا روشن مظاہرہ کرتے ہوئے اردو ادبی میدان میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گے ساتھ ہی اردو ادب کے حقیقی حقدار اور اچھے لکھاریوں کی شناخت و پہچان کر انکی ہمت افزائی و حوصلہ افزائی میں واقعی عمدہ کردار نبھاںٔے گے. صحافی محمد احسان سر ، بیورو چیف و صحافی محمد نعیم شیخ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے چیرٔمین حسین اختر صاحب کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں دلی مبارکباد پیش کی ۔ ہم محترم المقام کے لئے دعا گو ہے کہ مولا کریم آپ کو طویل زندگی اور خوشیوں کے ساتھ صحت وتندرستی سکون عطا کرے اور ہر نیا دن آپ کے لئے کامیابیوں اور رحمتوں کا پیام لاںٔے (آمین)