کراٹے بیلٹ امتحان میں دارالعلم انگلش اسکول کے طلبہ کی شاندار کارکردگی
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 17, 2025
0
share
مالیگاؤں ۔مورخہ 30 نومبر 2025 بروز اتوار اے ٹی ٹی کیمپس میں منعقدہ کراٹے بیلٹ امتحان میں شہر کی مختلف اسکولوں کے تقریباً 100 طلبہ نے شرکت کی۔ اس اہم امتحان میں شہر کے ممتاز اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں تعلیمی ادارے دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے 18 طلبہ نے بھی شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
15 طلبہ نے یلو بیلٹ (Yellow Belt) اور 3 طلبہ نے اورینج بیلٹ (Orange Belt) حاصل کیا۔
اسی طرح دو طلبہ عائشہ صدیقہ (Grade 7) اور شارم مبشر (Grade 6) نے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر Best Performance کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
اس پرمسرت موقع پر اسکول کے چیئرمین حذیفہ ہدائی سر نے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، ساتھ ہی ان کے والدین اور کوچ عمر فاروق سر کو بھی مبارکباد پیش کی۔
یہ امتحان شہر کے معروف کراٹے ٹرینر مدثر حسین سر کی جانب سے آرگنائز کیا گیا تھا۔ جبکہ امتحان کے ایگزامنر کی حیثیت سے سچن کوکنی سر (ناسک) موجود تھے۔ دورانِ امتحان بنگلور سے تشریف لائے ڈاکٹر عبدالسبحان صاحب (چیئرمین فالکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنس) نے بھی شرکت کرتے ہوئے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ منجانب: ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، درے گاؤں کیمپس، مالیگاؤں۔