اقراء شاہین اسکول میں ’پر مسرت سنیچر‘ سرگرمی جوش و خروش کے ساتھ منعقد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 10, 2026
0
share
جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما اور تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے کے مقصد سے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 'پرمسرت سنیچر‘ سرگرمی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس سرگرمی کے تحت طلبہ کے لیے مختلف تخلیقی اور تفریحی پروگرام منعقد کیے گئے جن میں نعت خوانی ، گلوکاری ، نظم خوانی، تقریری مقابلے، مصوری، دستکاری، مہندی ڈیزائن ، کرافٹ بنانا، ڈرائنگ کے مقابلے، تعلیمی و تفریحی کھیل اور شخصیت سازی سے متعلق سرگرمیاں شامل تھیں۔ طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس ریاض شاہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اساتذہ کرام نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں اساتذہ و غیر تدریسی عملے کا تعاون رہا۔ تقریب کی بدولت اسکول کا ماحول خوشی، مسرت اور مثبت جذبے سے معمور رہا۔