ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول ریسوڑ کا ریکھا کلا گریڈ امتحان کا نتیجہ سو فیصد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 14, 2026
0
share
واشم (محمد شاکر ہمدرد) اسکول ہذا نے ریکھاکلا گریڈ امتحان میں امسال بھی اپنی سو فیصد کامیابی کی روایت کو برقرار رکھاہے۔
اس موقع کی مناسبت سے مورخہ 13 جنوری 2026 کو استاذ محترم اور کامیاب طلباء و طالبات کے لیے اسکول انتظامیہ نے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔
معلوم ہو کہ امسال کل 50 طلبہ نے ایلیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ گریڈ امتحان دیا تھا، اور تمام ہی طلبہ کامیاب ہوئے۔ پانچ طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا جبکہ دیگر طلبہ بی اور سی گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔طلبہ کی اس نمایاں کامیابی کا سہرا آرٹ کے استاذ محترم شیخ محسن شیخ حسین کو جاتا ہے استاذ محترم کی مؤثر اور قابلِ ستائش تدریسی محنت کے باعث اسکول نے اس سال بھی سو فیصد کامیابی حاصل کی۔ اس لیے اسکول کے صدرِ محترم جناب کبیر محسن صاحب نے آرٹ کے استاذ اور طلبہ کو بطور ہمت افزائی گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ محترم عالی جناب کبیر محسن صاحب نے کہا کہ ریکھاکلا گریڈ امتحان دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شریک طلباء و طالبات کے لیے نہایت اہم ہے، اور یہ زندگی میں بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو حکومت کے ہر تعلیمی و ثقافتی منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ اسکول انتظامیہ گاہے بگاہے اسطرح کے امتحانات میں طلباء و طالبات کی شرکت کو یقینی بنانے اور اچھے نمبرات سے کامیابی کے لیےکوشاں رہتا ہے ۔حالیہ نتائج اس بات کا بین ثبوت ہے۔اس موقع پر سوسائٹی کے (سی ای او ) عالی جناب محمد وقار محسن صاحب، اسکول کے پرنسپل جناب ضمیر احمد خان، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے بھی طلبہ کو گلدستہ پیش کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس استقبالیہ تقریب کی نظامت استاذ محترم معین رضا نے کی جبکہ رسم شُکریہ سعید احمد خان نے ادا کیا۔ اور مختصر دعائیہ کلمات پر استقبالیہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔