الامین یونانی میڈیکل کالج و ہاسپیٹل کا کامیاب فری میڈیکل کیمپ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 12, 2026
0
share
مالیگاؤں( پریس ریلیز) الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی جانب سے 7 جنوری 2026 ء کو ایک فری جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ دارالفیض کلینک سیمنٹ ہاؤس، پوارواڑی میں منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ صبح10 سے دو پہر 2 بجے تک جاری رہا، جس میں شہر اور اطراف کے علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام نے استفادہ کیا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 370 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ 53 مریضوں کو مختلف طبی جانچ (Investigations) کیلئے روانہ کیا گیا۔ کیمپ میں خدمات انجام دینے والے طبی عملی (Medical Staff) میں ڈاکٹر مشفق روش (شعبہ نسواں و قبالت) ، ڈاکٹر شبینہ ( شعبۂ معالجات (انٹرنز : عائشہ، علیزہ ، جویریہ اور پیرامیڈیکل اسٹاف : جے شری سسٹر، ریحان (لیب ٹیکنیشن ) عمران بھائی (ایمبولینس ) ، رئیس بھائی ( پی آر۔او) و وغیره شامل ہیں ۔ علاقے کی عوام نے اس فری میڈیکل کیمپ کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی فلاحی کیمپ منعقد کرنے کی اپیل کی۔