دالان ارم و رحمانی اسکول میں کتاب " متاع بیت بازی" کا اجراء تہنیتی و اعزازی تقریب و مشاعرہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 09, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول اور ڈاکٹر پیر محمد رحمانی گرلس پری پرائمری و پرائمری اسکول کے زیراہتمام بتاریخ ١٠ جنوری ٢٠٢٦ء بروز سنیچر بوقت شب ٩ بجے، دالان ارم و رحمانی اسکول میں ایک پروقار تہنیتی و اعزازی تقریب و مشاعرہ، بہ اعزاز "ڈاکٹر عائشہ سمن" (سابق صدر شعبہ اردو،اکبر پیر بھائی کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، ممبئی) ہو رہا ہے۔
تقریب میں کتاب متاع بیت بازی کا اجراء بدست نصیرآباد کے مئیر اور مجموعہ کلام "تیرے بغیر" کے خالق محترم اسلم تنویر صاحب ہوگا تقریب کی صدارت محترم مختار قریشی صاحب (روح رواں ارم و پی ایم رحمانی اسکول) فرمائیں گے- مشہور و معروف شاعر اثر صدیقی و رضوان ربانی صاحبان سپاس نامہ پیش کریں گے- ساجدہ واحدی، اثر صدیقی، محمد رضا، اقبال نذیر، عبدالحق تنویر، سلیم قیصر، جاوید آفاق، فرحان دل، ڈاکٹر شہروز خاور، شفیق محسن و حذیفہ انصاری صاحبان اپنے کلام بلاغت سے محظوظ فرمائیں گے۔ شمع فروزی شیخ طارق صاحب کے ہاتھوں انجام پاۓ گی- مشاعرے کی نظامت اثر صدیقی جبکہ تقریب اجراء و سپاس گزاری کی نظامت رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اس پروقار اعزازی ،تہنیتی، اجرائ و سپاس گزاری تقریب میں شرکت کی پر خلوص گزارش ہیڈ مسٹریس اینڈ اسٹاف ممبران ارم و رحمانی گرلس پری پرائمری و پرائمری اسکول، مالیگاؤں نے کی ہے-