خانوادہِ حافظ تجمل حسین حشمتی میں ایک اور ستارہ روشن ہوا۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 25, 2026
0
share
مالیگاؤں کلب ڈاکٹر قرۃ العین، ان کے والد انجینئر مشتاق رضوی اور خاندان کو ایم ڈی ڈرمیٹالوجی (Skin & VD) میں داخلہ لینے پر مبارکباد دیتا ہے۔
تمام ہی اہلیان شہر مالیگاؤں کو یہ خبر دیتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے انجینئر مشتاق رضوی کی بیٹی، ڈاکٹر قرۃالعین نے Indian Institute of Medical Science and Research میں داخلہ حاصل کیا ۔
ڈاکٹر قرۃ العین ایم ڈی ڈرمیٹولوجی (جلد اور وی ڈی) کے لیے ماسٹر ڈگری حاصل کریں گے۔ ڈاکٹر قرۃ العین خانوادہ حافظ تجمل حسین حشمتی کی دُوسری ایم بی بی ایس ہونے کے ساتھ ان شاء اللہ اب دُوسری ایم ڈی ڈاکٹر بھی ہونگی۔ خیال رہے کے انجینئر مشتاق رضوی کی بڑی بیٹی، ڈاکٹر کنیز فاطمہ جے این یو یونیورسٹی (جے پور) سے ایم ڈی (پیتھالوجی) کر رہی ہیں ۔ انجینئر مشتاق رضوی صاحب کی تیسری بیٹی ڈاکٹر جویریہ بشریٰ اس وقت اورنگ آباد کے ایم جی ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کر رہی ہیں۔ خانوادہ حافظ تجمل حسین حشمتی کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ مالیگاؤں کلب ڈاکٹر قرۃ العین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور اس کامیابی کے لیے انھیں، ان کے والدین اور اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر قرۃ العین کو معاشرے کے لیے مددگار بنائے۔ آمین @MalegaonClub Date: February 23, 2026