مالیگاؤں کا ایک معتبر دینی و تعلیمی ادارہ آپ کے تعاون کا منتظر ہے دارالعلوم اہلسنت فیض القرآن (بینا و نابیناؤں کا مدرسہ)، عائشہ للبنات (بچیوں کا مدرسہ) اور معصوم یتیم خانہ یتیم و مستحق بچیوں کے لیے مفت دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 24, 2026
0
share
مالیگاؤں (انصاری احسان الرحیم) مساجد، میناروں اور گنگا جمنی تہذیب کے لیے مشہور یہ صنعتی شہر جہاں محنت کشوں کی پہچان ہے، وہیں دینی مدارس کی روشن روایت بھی رکھتا ہے۔ اکابرینِ شہر نے جس طرح لڑکوں کے لیے دینی درسگاہیں قائم کیں، اسی طرح لڑکیوں کی دینی و عصری تعلیم کے لیے بھی عظیم ادارے وجود میں آئے۔
اس شہر میں لڑکیوں کی دینی تعلیم کے لیے کئی نمایاں درسگاہیں قائم ہیں، جہاں طالبات دینی و عصری علوم سے آراستہ ہوکر عالمیت اور حافظہ کی اسناد حاصل کر رہی ہیں۔ وہیں درگاہ حضرت معصوم شاہ قادری شطاری کے زیرِ سایہ قائم دارالعلوم اہلسنت فیض القرآن (بینا و نابینا مدرسہ)، مدرسہ عائشہ للبنات – معصوم یتیم خانہ اور لڑکیوں کی فری سلائی کلاس، گزشتہ 17 برسوں سے دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس ادارے کا قیام پیرِ طریقت صوفی غلام رسول قادری علیہ الرحمہ نے اپنے رفقاء کے تعاون سے عمل میں لایا۔ قلیل مدت میں اہلِ خیر کے تعاون سے حفظ، تجوید و قرأت کے لیے 8 کمرے، ایک جنرل ہال، اور طلبہ و طالبات کے قیام و طعام کا مکمل نظم قائم کیا گیا۔ موجودہ تعلیمی صورتِ حال میں 7 نابینا طلبہ، 11 یتیم طلبہ، 32 بینا طلبہ، کل 50 طلبہ (قیام و طعام کے ساتھ)، 50 غریب و یتیم طالبات، 8 اساتذہ، 8 معلمات، 3 نگران، 2 خاتون نگران، 2 طباخ و دیگر سنی قادری دارالافتاء (شرعی رہنمائی کے لیے) موجود ہیں۔ یہاں بینا و نابینا طلبہ و طالبات کو مکمل مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ نابینا طلبہ نے اپنے قلوب میں مکمل قرآنِ کریم محفوظ کرکے عظیم مثال قائم کی ہے۔ بینا حفاظ مختلف مساجد میں نمازِ تراویح میں قرآنِ پاک سنا رہے ہیں، جبکہ نابینا حفاظ بھی تدریس اور امامت کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ مدرسہ عائشہ للبنات میں طالبات کو دینی و عصری تعلیم کے ساتھ سلائی، حناء کاری اور دیگر ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ باعزت اور خود کفیل زندگی گزار سکیں۔ چیئرمین صوفی نورالعین صابری صاحب کے مطابق علم کی بنیاد تعمیر، استحکام اور خدمتِ خلق پر ہے۔ یہ مدارس دین کے قلعے ہیں، جن کی بقا اور ترقی اہلِ خیر کے تعاون سے ممکن ہے۔ اسی لئے آپ سے اپیل ہے کہ اس ماہِ رمضان المبارک اور دیگر ایام میں زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے اس عظیم دینی و تعلیمی مشن کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون یتیم، غریب، مستحق اور نابینا بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔ آپ حضرات سے گزارش ہیکہ تعاون کرنے کیلئے چیئرمین صوفی نورالعین صابری صاحب – 8485891177 اور ناظمِ اعلی صوفی جمیل احمد قادری – 9175001472 سے رابطہ قائم کریں۔