نیوارا کی پیرنٹس میٹنگ اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے لیے سینڈآف
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 08, 2026
0
share
نیوارا (مالیگاؤں): ۸ فروری 2026 بروز اتوار دوپہر ساڑھے گیارہ بجے نیوارا انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں چیئرمن اظہر مہدی سر اور چیئرپرسن عرفانہ اظہر مہدی میڈم کے منصوبے کے مطابق دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے دوسرے پرلم اگزام کے پیرس دکھانے کا کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس تقریب کا مقصد طلباء کے ذریعے لکھے گئے پیپرس کو والدین اور سرپرستوں کے سامنے پیش کرنا تھا تاکہ وہ اپنے بچّوں کی تعلیمی قابلیت سے آگاہ ہوسکیں. اسی تقریب کودسویں جماعت کے طلباء و طالبات کی الوداعی تقریب میں کنورٹ کردیا گیا.
اس موقعے پر وائس پرنسپل شیبان سر، ایس ایس سی انچارج نظیر سر، قاسم سر، نیوارا سیمی نیٹورک کی ہیڈ مسٹریس آفرین میم اور طاہر انجم صدیقی سر نے مناسب مشوروں اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلباء کو مستقبل کی تیاری، تعلیمی اہداف اور شخصی ترقی پر زور دیا۔ تقریب کے دوران والدین کی نمائندگی کرنے والی ایک لیڈیز پیرنٹ نے بھی خیالات کا اظہار کیا، جبکہ کچھ طلباء و طالبات نے بھی اپنے تجربات اور خواہشوں کا ذکر کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے لیے ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا، جبکہ طلباء کے لیے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب ادارے کی تعلیمی ثقافت والدین کے رشتے ادارے کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پہلو تھی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض صبیحہ میڈم نے نبھائے. پروگرام کو کامیاب بنانے میں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف پیش پیش رہا۔