کھام گاؤں ،نگر پریشد پرائمری اسکول، کھیل و ثقافتی میلہ عنایہ مریم امین خان نے لیمو چمچہ دوڑ میں پہلا انعام حاصل کر کے کیا اسکول کا نام روشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 19, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) نگر پریشد کے زیرِ اہتمام منعقدہ کھیل و ثقافتی میلہ 2026 کے سلسلے میں 12 فروری 2026 کو تمام نگر پریشد اسکولوں کے درمیان مختلف مقابلہ جاتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں کے جی کے ننھے طلبہ و طالبات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
ان ہی مقابلوں میں مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو پرائمری اسکول کی کے جی کی طالبہ عنایہ مریم امین خان نے لڑکیوں کے زمرے میں لیمو چمچہ دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا۔
اس کامیابی کے اعتراف میں آج چھ نمبر اسکول میں منعقدہ ثقافتی پروگرام کے دوران انعامات تقسیم کیے گئے، جہاں عنایہ مریم کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ پیش کر کے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر معلمہ رازقہ پروین محمد صادق بھی موجود تھیں۔
عنایہ مریم کے والدین نے اس کامیابی کا سہرا معلمہ رازقہ پروین کی مسلسل رہنمائی، لگن اور محنت کے سر باندھا، جن کی توجہ اور تربیت نے ننھی طالبہ کے اعتماد اور صلاحیتوں کو نکھارا۔ اس نمایاں کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور اہلِ علاقہ نے عنایہ مریم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔