مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 5، سولاپور ننھی طالبہ کا پہلا روزہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 20, 2026
0
share
مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 5، سولاپور کی ایل کے جی کی ننھی طالبہ عنایہ حضرت بلال درزی نے کم عمری میں عبادت کا شوق دکھاتے ہوئے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔
عنایہ کی عمر صرف 3 سال ہے اور وہ شنیوار پیٹھ، سولاپور میں پوشما مندر کے پاس رہائش پذیر ہیں۔ اتنی کم عمر میں روزہ رکھنے پر گھر والوں اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور ننھی طالبہ کو دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر خاندان والوں نے بتایا کہ عنایہ کو دینی تعلیم اور عبادت سے خاص لگاؤ ہے۔ اس کی اس حوصلہ افزا کوشش پر اہلِ محلہ اور اسکول انتظامیہ نے بھی مبارکباد پیش کی۔ اللہ تعالیٰ عنایہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور زندگی میں کامیابیوں سے نوازے۔ آمین)