پیپل گاؤں ، شکیل احمد اردو ہائی اسکول کا ایس۔ایس۔سی امتحان 2026 میں شاندار مظاہرہ، %98 نتیجہ درج
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 10, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) شکیل احمد اردو ہائی اسکول نے ایس۔ایس۔سی بورڈ امتحان 2026 میں ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری ثابت کرتے ہوئے %98 شاندار نتیجہ حاصل کیا ہے۔ اسکول کی اس نمایاں کامیابی سے طلبہ، اساتذہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس سال اسکول کے 107 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے ایک طالب علم غیر حاضر رہا۔ کامیاب طلبہ میں 12 نے امتیازی کامیابی (Distinction) حاصل کی، جبکہ 26 طلبہ نے گریڈ اول اور 56 طلبہ نے گریڈ دوم میں کامیابی حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کیا۔ اس تاریخی کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس، اساتذۂ کرام اور انتظامیہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مسلسل رہنمائی اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ شہر کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے بھی اسکول کی اس شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔