ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول ریسوڑ کا نتیجہ صد فیصد
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 10, 2026
0
share
واشم (محمد شاکر ہمدرد) ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول نے امسال بھی ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے صد فیصد نتیجہ درج کیا۔ اسکول کے تمام طلبہ کامیاب ہوئے ادارہ، اساتذہ اور سرپرستوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔
ادارہ سےمجموعی طور پر 63 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تمام ہی کامیاب ہوئے ۔جن میں 61 طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ اسکول میں اول آنے کا اعزاز شفا مومنہ کلیم خان پٹھان نے 94.40 فیصد نمبرات، جبکہ الوناصدف کلیم خان نے 91.80 فیصد، زوبیہ فردوس اسلم خان نے 91.40 فیصد، اشنا تحریم نصیر احمد نے 91.20 فیصد، اور اصفیہ محمد صادق نے 91 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
اسی طرح دیگر طلبہ نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے اسکول کا نام روشن کیا ۔ کئی طلبہ نے 80 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اس شاندار کامیابی پر اسکول کے بانی و صدر عالی جناب الحاج محمد کبیرمحسن صاحب ، پرنسپل جناب ضمیر احمد خان اور تمام اساتذہ نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ صدر سوسائٹی الحاج محمد کبیر محسن نے کہا کہ طلبہ کی محنت، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی رہنمائی ہی اس کامیابی کا راز ہے۔ ادارے کے سیکریٹری عالی جناب محمد وقار محسن نے کامیاب طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اسکول آئندہ بھی تعلیمی میدان میں اپنی بہترین روایات برقرار رکھے گا۔