شیگاؤں ، آنجہانی گجانن دادا پروشوتم پاٹل نگر پریشد اردو ہائی اسکول کا شاندار نتیجہ، دسویں جماعت میں صد فیصد کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 10, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) آنجہانی گجانن دادا پروشوتم پاٹل نگر پریشد اردو ہائی اسکول، شیگاؤں نے دسویں جماعت بورڈ امتحان 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے صد فیصد نتیجہ درج کیا۔
اسکول کے تمام 85 طلبہ کامیاب قرار پائے، جن میں 9 طلبہ نے امتیازی نمبرات، 34 نے فرسٹ گریڈ اور 41 نے سیکنڈ گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کا سہرا صدر مدرس آصف انصاری اور اساتذۂ کرام کی مسلسل محنت کو دیا جا رہا ہے۔ اضافی کلاسز، ٹیسٹ سیریز اور کمزور طلبہ کی خصوصی رہنمائی نے نمایاں کردار ادا کیا۔
صدر مدرس آصف انصاری نے کامیابی پر طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے اجتماعی محنت کا ثمر قرار دیا۔ نگر پریشد کے تعلیمی افسران نے بھی اسکول کا دورہ کرکے اساتذہ اور انتظامیہ کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے جب اسکول نے SSC امتحان میں صد فیصد نتیجہ حاصل کر کے اپنی تعلیمی برتری ثابت کی ہے۔