عبدالصمد اُردو ہائی اسکول کنجھرا کا دسویں جماعت بورڈ امتحان میں صد فیصد نتیجہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 10, 2026
0
share
کھام گاؤں (محمد شاکر ہمدرد) الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارہ عبدالصمد اُردو ہائی اسکول، کنجھرا نے امسال بھی دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں صد فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی تعلیمی روایت کو برقرار رکھا۔
ادارے کے بانی و صدر عالی جناب عبدالمجید صاحب اور صدر مدرس شیخ عارف نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ادارہ ہذا کے کل 41 طلبہ بورڈ امتحان میں شریک ہوئے اور تمام کامیاب قرار پائے۔ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں ثناء عصمت شیخ اشفاق نے 81.80 فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا،
جب کہ محمد فرزین محمد نعیم نے 80.60 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا۔ محمد دانیال محمد نعیم نے 79.20 فیصد نمبرات حاصل کرکے سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اسی طرح محمد شائق محمد امین نے 78.40 فیصد، ماریہ خاتون کریم خان نے 77.40 فیصد، ثانیہ پروین شیخ رؤف نے 75.20 فیصد اور نبیلہ فردوس شیخ شکور نے بھی 75.20 فیصد نمبرات حاصل کرکے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔
بورڈ امتحان کےنتیجہ کے مطابق 19 طلبہ فرسٹ کلاس اور 15 طلبہ سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے، جو جونیئر کالج میں داخلے کے اہل قرار پائے۔ ادارے کے اساتذہ نے بھی اسکول کے شاندار نتیجہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی مزید تعلیمی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔