کھام گاؤں ، المناک کار حادثہ، رکنِ بلدیہ تحسین شاہ کے بھائی تنویر شاہ انجینئر کا انتقال
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 30, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے معروف سماجی خدمت گار مرحوم قاسم شاہ پہلوان کے فرزند اور رکنِ بلدیہ تحسین شاہ کے بھائی تنویر شاہ انجینئر کا ایک المناک کار حادثہ میں 19 مئی کو شام پانچ بجے انتقال ہوگیا۔ اس افسوسناک خبر کے پھیلتے ہی شہر بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور مختلف سماجی، سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم تنویر شاہ انجینئر نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور سماجی شعور رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال کو اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شہر کے عوام کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا جارہا ہے۔ مرحوم اپنے پس ماندگان میں والدہ، اہلیہ، ایک بیٹی، بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ 20 مئی صبح 30۔10 بجے ان کی رہائش گاہ واقع شوکت کالونی سے اٹھایا گیا ، اور نمازِ جنازہ مستان چوک مسجد میں ادا کی گی و برڈے پلاٹ مسلم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔( آمین)