عقیل تمبولی "مہاراشٹر تعلیمی رتن ایوارڈ 2026" سے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 16, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر امبولی ٹورزم اور یونیورسل یونٹی فاؤنڈیشن، ممبئی کے اشتراک سے ’’بہترین شخصیت ایوارڈ تقریب 2026‘‘ کا انعقاد مراٹھی گرنتھ سنگرہالیہ، ٹھانے میں نہایت شاندار انداز میں کیا گیا
اس باوقار تقریب میں ضلع بلڈانہ کے معروف ماہرِ تعلیم، سماجی کارکن اور ثقافتی شخصیت عقیل تمبولی کو تعلیمی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ’’مہاراشٹر تعلیمی رتن ایوارڈ 2026‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں انہیں شال، یادگاری نشان اور توصیفی سند پیش کرکے اعزاز بخشا گیا۔
تقریب میں معروف اداکار و مزاحیہ فنکار دلیپ کیدار، کارپوریٹر ریکھا راجن چودھری، پنچایت کمیٹی کے چیئرمین کھنڈوجی بھوکن، جے شری ایگرو کے ڈائریکٹر گنپت راؤ شندے، آمبولی ٹرسٹ کے صدر نرنئے راؤت، اداکار دگمبر گڑود، اداکارہ راج شری کولی اور یونیورسل یونٹی فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بی۔ این۔ کھرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔
عقیل تمبولی کی جانب سے ’’عقیل تمبولی سر کلاسز‘‘ یوٹیوب چینل کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی، تعلیمی بیداری اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو بھی حاضرین نے سراہا۔ اس اعزاز کے بعد عقیل تمبولی کو مختلف سماجی، تعلیمی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیا جا رہا ہے۔