جلگاؤں ضلع منیار برادری کی جانب سے پروفیسر آصف ہارون سر کا شاندار استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 03, 2026
0
share
(جلگاؤں) جلگاؤں ضلع منیار برادری کی جانب سے معروف ماہرِ تعلیم، مصنف اور جلگاؤں کے قدیم و ممتاز تعلیمی ادارے Anglo Urdu High School and Junior College میں شعبۂ کیمسٹری کے لیکچرار پروفیسر آصف ہارون سر کی تعلیمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی استقبالیہ و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب چیناول تعلقہ راویر میں منعقد کی گی۔ یہ اعزاز ان کی کیمسٹری کے موضوع پر تصنیف کردہ "Complete Solution of Chemistry Practical for HSC Students" نامی 17 کتاب کی رسمِ رونمائی کی بنا پر دیا گیا۔
تقریب کی صدارت منیار برادری مہاراشٹر کے ریاستی صدر فاروق شیخ عبداللہ نے کی۔ اس موقع پر برادری کے نائب صدر سید چاند صاحب، سیکریٹری عزیز سر، طاہر ابراہیم شیخ، اسلم سر (ساکلی)، رفیق سر (چالیسگاؤں)، عبدالحفیظ (یاول)، کلیم ممبر (فیض پور)، حکیم چودھری صاحب (مکتائنگر) اور صابِر ممبر (بھساول) سمیت برادری کے متعدد معززین، اساتذہ، طلبہ اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ابتدائی خطاب میں مقررین نے پروفیسر آصف ہارون سر کی گزشتہ کئی برسوں پر محیط تعلیمی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے سائنس کے طلبہ کے لیے کیمسٹری جیسے اہم مضمون کو آسان، دلچسپ اور قابلِ فہم بنانے کے لیے مسلسل اور مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔ تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ انہوں نے متعدد مفید رہنما اور حوالہ جاتی کتب تصنیف کی ہیں، جن سے ریاست بھر کے ہزاروں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے پروفیسر آصف ہارون سر کی نئی کتاب "Complete Solution of Chemistry Practical for HSC Students" کو بارہویں جماعت کے سائنس کے طلبہ کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ مقررین نے بتایا کہ اس کتاب میں عملی تجربات (Practicals)، متوقع سوالات و جوابات، اہم تصورات، آسان زبان میں تشریحات اور امتحان کے نقطۂ نظر سے ضروری رہنمائی شامل کی گئی ہے۔ منیار برادری کے ضلع نائب صدر حکیم آر چودھری کے ہاتھوں پروفیسر آصف ہارون سر کو شال، گلدستہ اور یادگاری نشان پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے ان کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے طلبہ کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے اور اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لیے پروفیسر آصف ہارون سر کا کام ایک بہترین مثال اور قابلِ تقلید نمونہ ہے۔ اپنے اعزاز کے جواب میں پروفیسر آصف ہارون سر نے جلگاؤں ضلع منیار برادری اور تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے روشن مستقبل اور معیاری تعلیمی مواد کی تیاری کے لیے وہ آئندہ بھی پوری لگن اور خلوص کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز ان کی ذمہ داریوں کے احساس کو مزید مضبوط کرنے والا ہے۔ تقریب خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ حاضرین نے پروفیسر آصف ہارون سر کو ان کی 17 کتاب کی رونمائی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ تعلیمی، ادبی اور سماجی خدمات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس پروگرام سے معاشرے میں تعلیم کے حوالے سے ایک مثبت فضا پیدا ہوئی ہے اور طلبہ کو آگے بڑھنے کی نئی تحریک ملی ہے۔