کھام گاؤں ، واثق نوید کی تعلیمی و سماجی خدمات کا اعتراف اسپاٹون گلوبل گروپ نے کیا پرتپاک استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 14, 2026
0
share
کھام گاؤں (نمائندہ) تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں نمایاں اور قابلِ قدر خدمات انجام دینے والے اردو مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری اور ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے صدر مدرس واثق نوید کا اسپاٹون گلوبل گروپ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ان کی تعلیمی، سماجی بیداری اور معاشرتی اصلاح کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔
واثق نوید کو اب تک تعلیم اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر 200 سے زائد تعلیمی و سماجی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے۔
اسی بے لوث خدمت اور تعلیمی وابستگی کے اعتراف میں اسپاٹون گلوبل گروپ اکولہ کی جانب سے ان کا خصوصی اعزاز و استقبال کیا گیا۔ تقریب میں گروپ کے CEO اویس صدیقی ، ڈائریکٹر تابش مرزا سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ شرکاء نے واثق نوید کی تعلیمی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں معاشرے اور تعلیمی دنیا کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔