پربھنی (سید یوسف) ٹرین نمبر 02485 ناندیڑ سے شری گنگا نگر خصوصی ٹرین 12 اگست 2021 سے شروع ہوگی ۔ یہ ٹرین ہفتہ میں دو بار چلنے والی ایکسپریس ٹرین ہے۔ جو ہر پیر اور جمعرات صبح 11.05 پر ناندیڑ سے روانہ ہوتی ہے ۔جو کہ پورنا - ہنگولی-واشم - اکولہ سے ہوتے ہوئے اگلے دن شام 19.30 بجے شری گنگانگر پہنچے گی۔
ٹرین نمبر 02486 شری گنگا نگر سے ناندیڑ اسپیشل ٹرین 10 اگست 2021 سے چلیگی۔ یہ دو ہفتہ وار ایکسپریس ٹرین ہے - یہ ٹرین ہر منگل اور ہفتہ کو شری گنگانگر سے روانہ ہوگی۔ مذکورہ ٹرین شری گنگانگر سے 14.30 بجے روانہ ہوگی اور بھٹندہ ، جاکھل ، نئی دہلی ، آگرہ ، کھنڈوا ، اکولہ ، واشم ، ہنگولی ، پورنا کے روٹ سے ہوتے ہوئے 21.40 بجے حضور صاحب ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر پہنچےگی۔
مسافرین ٹرین میں سفر کے دوران ریلوے اسٹیشن پر کوویڈ 19 انفیکشن کے حوالے سے حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
پربھنی ضلع میں 2 افراد کورونا وائرس سے متاثر
6 پازیٹو مریضوں کو صحت یابی پر رخصت کر دیا گیا
پربھنی (سید یوسف ) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ - 19 کے پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں اتوار کے روز دو پازیٹو مریض پائے گئے ہیں - جبکہ سنیچر کے روز پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے دو پازیٹو مریض پاے گے تھے - تاہم اتوار کے روز دو پازیٹو مریض پائے گئے ہیں - 8 اگست کے روز ایک بھی پازیٹو مریض فوت نہیں ہوا ہے - عیاں رہے کہ پربھنی ضلع میں اب دھیرے دھیرے کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے -
پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد 51190 ہو چکی ہے - جن میں سے اب تک 49888 مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں - جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 1287 مریض فوت ہو چکے ہیں - اسی طرح پربھنی ضلع میں 15 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں - اسی طرح 8 اگست کے روز 6 پازیٹو مریض کی گھر واپسی ہوگئی ہے - ضلع کی عوام کو کورونا وائرس کے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل آوری کرنے کی اپیل ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے