جلگاؤں : موجودہ حالات میں موسمیات کی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر شجر کاری انتہائی ضروری ہے۔ساتھ ہی ماحولیات کی آلودگی سے حفاظت کے ضمن میں یہ بہت سادہ اور مؤثر اقدام ثابت ہوتا ہے۔
اسی مقصد سے نیز امسال ملّت جونیئر کالج مہرون،جلگاؤں کابارہویں کا نتیجہ صد فیصد آنے کی خوشی کے اظہار کے طور پر ملّت جونیئر کالج کے میدان میں ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر اقبال شاہ سر،سید عابد علی سر کے ہاتھوں سے شجر کاری عمل میں آئی۔
اس موقع پر ملّت جونیئر کالج کی پرنسپال عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر شیخ تاج الدین سر،سمیہ شاہ میڈم،فرحانہ میڈم،شیخ زیان احمد،ملّت ہائی اسکول کے سینئر ٹیچر قریشی جمیل سر،حفیظ منیار سر، زبیر الدین سر،سید آصف سر،لیب اٹینڈنٹ بابو شاہ وغیرہ موجود تھے۔