آج ایک بھی کورونا متاثر نہیں پایا گیا
کھام گاؤں (واثق نوید)
گزشتہ چنددنوں سے بلڈانہ ضلع میں کورونا کا قہر کم ہوتے دیکھائی دے رہا ہے۔ لیکن آج کی خبر سے ضلع میں خوشی و اطمینان کا ماحول پایا جارہا ہے۔
آج جمعہ کا دن بلڈانہ ضلع کے لئے مبارک ثابت ہوا ۔ ضلع میں موصول کورونا جانچ رپورٹس میں آج کوئی متاثرہ مریض نہیں ملا۔
13 اگست ،کو بلڈانہ ضلع میں کولیبارٹری کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹ کے ذریعے جانچ اور جانچ کے لیے بھیجی گئی رپورٹوں میں سے کل 2527 رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے سب 2527 رپورٹیں نیگیٹو پائی گئی ، اور ایک بھی رپورٹ پازیٹیو نہیں ائی۔
اس کے علاوہ آج 08 مریضوں کو طبی پروٹوکول کے مطابق ڈسچارج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے کورونا پر قابو پالیا ہے۔