مالیگاوں (پریس ریلیز)اج مورخہ 15اگست2021 بروز اتوار کو صبح 8 بجے 75ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر الحاج محمد یوسف نیشنل کی رابطہ افس پر شریف بھائی پلاسٹک والے کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی عمل میں ائی.
یوم ازادی کے اس موقع پر حاجی محمد یوسف نیشنل نے ملک کی ازادی کی لڑائی میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ازادی میں مالیگاؤں شہر کے 7 شہیدوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا.
مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس. پارٹی کے حکم کے مطابق رسم پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر راشٹروادی کانگریس کے لیڈر اخلاق احمد وحیدالزماں(بالے مقادم) نے یہ عہد نامہ پڑھ کر پروگرام میں ائے ہوئے تمام ہی لوگوں سے یہ عہد لیاکہ ہم بھارت کے شہری 75ویں یوم ازادی کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ازادی ,جمہوریت,سماجی برابری,اور اپنے ریاستی قانون سے پر عزم رہ کر تخلیقی رہینگے.
پروگرام کے اخر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہارڈ ورکر امتیاز گاندھی نے ائے ہوئے تمام ہی ہمدردان, خیرخواہوں اور ورکروں کاشکریہ ادا کیا.
اس رسم پرچم کشائی پروگرام میں مسعود ممتا,بشیر حاجی,رفیق حاجی,راجو شیخ,اسرار پھلکے والے,مناپہپوان,حسن وائرمین,معین گولذن,رئیس سہارا,عبدالماجد وائنڈر,رفیق سر,شریف بھائی,وسیم بھائی ودیگر افراد نے شرکت کی.