حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب خطاب کریں گے۔
حالات کے مدنظر یوٹیوب پر "حراء اسلامک چینل مالیگاؤں" کے ذریعہ براہ راست نشریات
الحمدللہ! گذشتہ 22 سالوں کی متبرک روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام دس روزہ ذکرِ سیّدنا امام حسین کا انعقاد کیا جارہا ہے 11 اگست بروز بدھ سے جاری ہونے والا یہ پروگرام 20 اگست تک جاری رہے گا جسمیں مفتیان اسلام، علمائے اہلسنّت و مبلغین اسلام کے خصوصی خطاب ہونگے معمولاتِ اہلسنّت و اکابرین اہلسنّت کی روایات کے مطابق دس روزہ پروگرام کے پہلے پانچ پروگرمات میں بالترتیب سیرتِ رسول اعظم ، سیرتِ سیّدنا ابوبکر صدیق، سیرتِ سیدنا عمر فاروق، سیرت سیّدنا عثمان غنی، سیرتِ سیّدنا مولیٰ علی کے عناوین پر علمائے کرام، مبلغین اسلام کے خطابات ہونگے بعد کے پانچ پروگرام 16 اگست سے 20 اگست تک معرکہ کربلا اور اہلبیت اطہار کے فضائل و مناقب بیان کئے جائیں گے جسمیں آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا روایات صحیحہ اور اہلسنّت و جماعت کی معتبر کتب کے حوالوں سے ایمان افروز خطاب ہونگاـ موجودہ حالات کے مدنظر ذکرِ سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے تمام اجتماعات مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ،شہید عبدُالحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوں گے۔
خواتین اسلام و بیرون ممالک و بیرون شہر سے شرکت کرنے والوں کے لئے حرا اسلامک چینل مالیگاؤں پر تمام بیانات براہ راست لائیو نشر کئے جائیں گے عوام اہلسنّت سے گذارش ہیکہ محفلِ ذکرِ سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں استفادہ کریں۔ الداعی :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں