جمعیتہ علماء مراٹھواڑہ کی جانب سے کوکن کے سیلاب متاثرین کی مدد کی-
پربھنی (سید یوسف) جمعیت علماء مرہٹواڑہ کے صدرمفتی مرزا کلیم بیگ ندوی اور پربھنی ضلع صدر قاری عبدالرشید حمیدی کی جانب سے خطے کوکن میں سیلاب زدہ متاثرین کی گاڑیوں کی درستی کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے -
ملحوظ رہے کہ کوکن میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے نقصانات ہوئے ہیں - جو آج تک بند پڑے ہوئے ہیں - جس میں آٹو رکشا, پیاجو ,آپے اور موٹر سائیکل کی ریپیرنگ و سرویسنگ ہورہی ہے - اسی طرح گھر کی لائٹ فٹنگ کا کام بھی بہت بڑے پیمانے پر ہورہا ہے - جمعیتہ علماء کی روز اول سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ آفت سماوی یا آفت ارضی میں متاثرہ افراد کی بلا تفریق مذہب ومسلک انسانیت کی بنیاد پر خدمت انجام دیتی رہی ہے -
واضح ہوکہ جنتور سے 18 میکانک حضرات کے علاوہ کئی الکٹریشین حضرات کی ایک ٹیم جمعرات کے دن سے اہلیان کوکن کی خدمت میں رات دن لگی ہوئی ہے - جس میں الکٹریشن شیخ دستگیر، مرزا عبد القدیر بیگ، شیخ اسماعیل، سید حضور، سالمین چاوش کے علاوہ میکانک تجمل خان، سفیان خان، شیخ ایاز، شیخ شارق، شیخ امن شریک قافلہ ہیں اور یہ پوری ٹیم مولانا شیخ یحییٰ ندوی کی رہبری میں شب و روز کام میں کوشاں ہیں -