کھام گاؤں (واثق نوید)مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع اکولہ کی جانب سے ضلع کے فعال ، اثر پذیر ، محنتی اور عمدہ کارکردگی کرنے والے اساتذہ اکرام کو اعزاز سے نواز گیا۔ اس ضمن میں ضلع پریشد اردو اسکول بیل کھیڑ تعلقہ تیلہارا کے فعال معلم عرفان ظفر کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ کمیٹی نے ایک مختصر مگر جامع تقریب منعقد کرکے عرفان ظفر کا زبردست استقبال کیا۔ اسکول ، گاؤں کا نام روشن کرنے پر منعقد اس استقبالیہ پروگرام میں ضلع پریشد رکن سنجو بھاؤ اڑاؤ ، شکشک پتھ سنستھا کے صدر ویجو بھاؤ ٹورے ، سرپنچ رتنا تائی اروند ورٹھے ، وظیفہ یاب صدر مدرس حسین احمد واصف ، ساحر آفتاب (راجو قریشی) ، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر شیخ قمر الدین اور صدر مدرس شکیل سر موجود تھے ۔
علاؤہ ازیں گاؤں کے معزز شخصیات بھی موجود تھی۔ سبھی نے عرفان ظفر کا استقبال کرکے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



