5دنوں میں کاروائی نہیں ہوئی تو متعلقہ ملازمین پر کیچڑ ڈالا جائے گا
کھام گاؤں (واثق نوید)کھام گاؤں شہر کی مسلم اکثریتی بستی برڈے پلاٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ فی الحال بلال مسجد کو جانے والے راستے کو لیکر شہر میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ شہر مجلس اتحاد المسلمین اس مسلئے کو حل کرنے کے لیے مختلف اقسام کے آندولن کرہی ہے۔
معلوم رہے کہ مجلس کے شہر صدر و سابق رکن بلدیہ محمد عارف پہلوان نے اس راستے کے لئے ایک انوکھا آندولن کیا تھا جو چاروں طرف چرچا کا موضوع بنا انہون نے کیچڑ میں لوٹ پوٹ ہوکر انتظامیہ کو متوجہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہی نہیں ایسی حالات میں کیچڑ میں لت پت نگر پریشد میں جاکر چیف آفیسر کو راستہ بنانے کے تعلق سے ممورنڈم دیا تھا۔
چیف آفیسر کی جانب سے یقین دہانی کرنے کے باوجود آج تک راستے کے تعلق سے کوئی کاروائی شروع نہیں ہونے پر آج 22 ستمبر کو دوبارہ محمد عارف پہلوان نے مجلس کے کارکنوں کے ساتھ نگر پریشد کے سامنے منھ پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کے ہاتھوں میں نگر پریشد کے خلاف مذمتی بورڈ تھے۔ اس موقع پر چیف آفیسر کو ممورنڈم دیکر انتباہ کیا گیا کہ گر 5 دنوں میں بلال مسجد کے راستے پر ابھی کا مرم نہیں ڈالا کیا تو نگر پریشد کے متعلقہ ملازمین کے اوپر کیچڑ ڈالا جائے گا۔
آج کے آندولن سے نگر پریشد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ آج کے ممورنڈم میں محمد عارف پہلوان کے ساتھ سعید مرزا ، شیخ نظیر ، رزاق قریشی ، ساجد خان ، محمد عمران ، رازق قریشی کے نام شامل ہے۔


