جلگاؤں (سعیدپٹیل)آج یہاں شہر راشٹروادی کانگریس خاتون آگھاڈی کی جانب سے بی۔جے۔پی کے ودھان پریشد میں حزب اختلاف کے لیڈر پروین دریکر جنھوں نے گذشتہ دنوں راشٹروادی کانگریس پارٹی اور خواتین کی تعلق سے متنازعہ بیان دیاتھا ۔
جس میں انھوں نے خواتین کی بے عزتی کی تھی۔جس کی وجہ سے راشٹروادی کانگریس کی خاتون آگھاڈی کی خواتین نے ان کے اس متنازعہ بیان کے خلاف شہر راشٹروادی کانگریس کی خاتون آگھاڈی نے یہاں کے ضلع پیٹھ پولیس اسٹیشن میں دریکر کے خلاف شکایت کی و پولس انچارج سے دریکر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہیں۔ اگر دریکر کے خلاف کاروائی نہیں کی گئ تو پارٹی کی ہدیت کے مطابق احتجاج کیاجاۓ گا۔
اس موقع پرشہر صدر منگلاتائی پاٹل ، پرتیبھا شرساٹھ
شالینی سونونے ،رتنا باگل ،ویمل یوراج مورے ،سمن بنسوڈے ،سیما گوساوی ،ببیتا تڈوی ،شکیلا تڈوی ،
پیناز فنبندہ ،میناکشی چوہان ،سورنا پوار ،میناکشی شیجواڈے وغیرہ شہر راشٹروادی کانگریس خاتون آگھاڈی کی خاتون عہدیدار و ورکر موجود تھیں۔
فوٹو کیپشن : جلگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس خاتون آگھاڈی کی خواتین عہدیداران پولس انچارج کو پروین دریکر پر پولس کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوۓ دیکھیں جاسکتی ہیں۔


