کھام گاؤں (واثق نوید)ڈاکٹر محمدعاقب ڈاکٹرمحمد طالب دیشمکھ صدر شعبہ اردو شریمتی کیشربائی لاہوٹی مہاودیالیہ ، امرائوتی ضلع امرائوتی مہاراشٹر کو حال ہی میں سنت گاڑگے بابا امرائوتی یونیورسٹی ، امرائوتی کی جانب سے پی ایچ ڈی اردو ریسرچ گائیڈ نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد عاقب دیشمکھ اب طلباء کو پی ایچ ڈی اردو تحقیق میں بحیثیت نگران رہبری کریں گے۔
ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ پچھلے ۱۰ سال سے شریمتی کیشربائی لاہوٹی مہاودیالیہ ، امرائوتی میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ سابق صدر شعبۂ اُردو جی ایس کالج کھام گائوں ڈاکٹر محمد طالب محمد موسیٰ دیشمکھ کے صاحبزادے ہیں۔اور ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ صدر شعبۂ اردو،جی ایس سائنس، آرٹس اینڈ کامرس کالج کھام گاوںضلع بلڈانہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ڈاکٹر محمد عاقب دیشمکھ کی ابتدائی تعلیم لوہارہ اور ہائی اسکول انجمن ہائی اسکول شیگائوں میں مکمل کرنے کے بعد جونیئر سے بی اے تک کی تعلیم جی ایس کالج کھام گاوں میں حاصل کی۔ ایم اے اردو وی ایم وی کالج امرائوتی ، اور بی ایڈ واحد خان بی ایڈ کالج ،امرائوتی سے مکمل کیا۔
اس کے بعد نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگائوں خاندیش سے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی گراں قدر ڈگری حاصل کی۔ آپ کے تحقیق کا موضوع ’’اردو نثرمیں ترجمہ نگاری فن اور عمل ‘‘تھا۔آرڈی جی کالج،آکولہ اور جی ایس کالج کھام گاوں میں بطور لیکچرار کام کیا۔اس کے بعد شریمتی کیشربائی لاہوٹی مہاودیالیہ امرائوتی میں بطوراسسٹنٹ پروفیسر تقرری ہوئی۔تاحال اسی کالج میں صدر شعبۂ اردو کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ سن۲۰۱۴ ء سے سہ ماہی ــــ’’عالمی اُردو ادب‘‘ اور سہ ماہی ’’اسکالر س امپیکٹ ‘‘ کے مینجنگ ایڈیٹرکے طور پر ادارتی ذمہ داری سنبھال رہے ہیںاور ان کی کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ ڈاکٹر محمد عاقب دیشمکھ مقامی اور عالمی رسالوں کی مجلس ادارت میں شامل ہیں۔ اور مختلف جامعات کے پی ایچ ڈی ممتحن کے طور پر کام انجام دے رہے ہیں۔ 
قومی اور عالمی رسائل و جرائدمیں ان کے تحقیقی مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں اور انھوںنے کئی عالمی اور قومی سیمینار اور کانفرنس میں شرکت کر اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ بیک وقت ایک استاد، مدیر، محقق، صحافی،ترجمہ نگار ، کے طور پرجانے جاتے ہیں۔ شعبۂ اردو شریمتی کیشربائی لاہوٹی مہاودیالیہ ،امرائوتی کی جانب سے اپیل کی گی ہے اگر کوئی خواہش مند طالب علم پی ایچ ڈی کرنا چاہتاہے تو صدر شعبۂ اردو سے موبائل
نمبر ۔08999368880 پر رابطہ کریں۔ ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ کو پی ایچ ڈی گائیڈ منتخب کیے جانے پر کالج کے پرنسپل وی ۔ایل۔ بھانگڑیا، کالج کے صدر جناب وسنت کمار جی مالپانی صاحب، اور کالج انتظامیہ کے دیگر اراکین اور کالج کے ساتھی اساتذہ اور طالب علموں نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ شعبۂ اردو اسی طرح دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے مراحل طے کرتا رہے ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ نے بتایا کہ جلد ہی شریمتی کیشربائی لاہوٹی مہاودیالیہ ،امرائوتی میں پی ایچ ڈی کے لیے ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں آنے جارہا ہے۔
ریسرچ سینٹر کے قیام کے بعد ایم اے اردو پیٹ انٹرنس امتحان پاس ہونے والے طالب علم پی ایچ ڈی میںداخلے کے لیے اہل ہونگے۔ ایم فل اور نیٹ امتحان کامیاب طالب علم کو پیٹ امتحان میں چھوٹ دی گی ہے۔ وہ براہ راست داخلہ کے لیے اہل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر محمدعاقب دیشمکھ سے رابطہ کریں۔



