مالیگاؤں شہر کی مشہور ومعروف شخصیت شکیل احمد محمد صابر جو فائرمین کی ملازمت میں اپنی خدمات خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ فائر اسٹیشن انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں جب ملازمت جوائنٹ کی تھی اس سے قبل بھی شکیل تیراک صاحب نے نہ جانے کتنے لوگوں کی جان بچائی ہے۔
ملازمت پر رہتے ہوئے اپنے پیشہ و فاداری کرتے آرہے ہیں جب ندی، کنواں یا ڈیم میں کوئی حادثہ ہو یہ واحد شخص ہے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بلا تفریق جان بچانے کیلئے اپنی خدمت انجام دیتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک بس کھائی میں گرنے سے ۱۶؍لوگوں کی جان کو بچانے کا اہم کام جناب شکیل یتراک صاحب نے کیا ہے۔
ہم راشٹریہ مسلم مورچہ کے تمام ہی ذمہ داران مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر صاحبہ محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ سے گذارش کرتے ہیں کہ شکیل تیراک صاحب کو صدر جمہوریہ کا ایوارڈ یا جائے۔
فقط راشٹریہ مسلم مورچہ
صوفی نورالعین صابری ،سیٹھ شیخ اکبراشرفی, وتمام اراکین ،مالیگاؤں




