مالیگاؤں: 23 ستمبر بروز بدھ دوپہر تین بجے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اور الخدمت لیڈیز گروپ کی جانب سے گیارہ ہزار کالونی میں شہر عزیز کی مفت میں عورتوں کی میت کو غسل دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف اور توصیفی سند سے نوازا گیا،
علقمہ کوثر پاپولر نے اس پروگرام میں یہ عزم ظاہر کیا کہ شہر کے مضافات میں میت کو غسل دینے کی کلاس شروع کی جارہی اور خواتین اس اہم فریضہ کو سیکھنے کی کوشش کریں، شاہینہ نسیم قدسی صاحبہ(نسیم قدسی کفن سینٹر) نے اس معاملے میں ہر طرح کے تعاون دینے کا وعدہ کیا، علقمہ کوثر پاپولر نے یہ بھی بتایا کہ ہر جمعرات شہر عزیز کی معروف ڈاکٹر شکیلہ سید صاحبہ گیارہ ہزار کالونی کی خواتین اور بچوں کو چیک اپ کرکے مفت دوائیں دیتی ہیں،
گیارہ ہزار کالونی میں مسلسل درس قرآن مدرسہ بھی جاری ہےاسی طرح شہر کے آس پاس کے رمضان پورا،سون پھاٹہ کے پیچھے آصفہ ابراہیم مسجد کے پاس مالدہ شیوار وغیرہ میں الخدمت خواتین کا درس قرآن و اصلاح معاشرہ کا پروگرام جاری ہے
ان علاقوں کی عوام اس سے فائدہ اٹھائیں اس لیے اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں اپنی بساط کے مطابق مدد کریں
علقمہ کوثر پاپولر 9373337022
ڈاکٹر عارف انجم 9370664181



