جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں شہر اپنےنام کی طرح پانی اور جنگلات کی ہریالی سے خوبصورت اور پر بہار علاقہ ہے۔اس کا یقین مجھےآج صد فی صد آیا۔جلگاؤں بلدیہ اعظمٰی اور مراٹھی پرتیشٹھان نے شجرکاری کےلیۓ جو منصوبےپر عمل کیا اس کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔آزادی کے٧٥ سالا جشن کو انوکھے پروجیکٹ کے ساتھ منانے کی غرض سے "میں گذشتہ ١٥ اگست ٢٠٢١ء سے ریاست بھر میں "درختوں کی سینچری اور سینچری کےلیۓ درخت " اس کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
ہیروائی پروجیکٹ کے ساتھ "سبونیا کیمیکل لمیٹیڈکے سبودھ چودھری انھوں نے شجرکاری کےلیئے مختص کی ہوئی ٢١ ایکڑ زمین پر دیسی اور مقامی ذات کے پودوں کی شجرکاری کی۔ اس طرح کا اظہار خیال ہندی۔مراٹھی فلم اداکار سیاجی شندے انھوں نےکیا۔بلدیہ اعظمٰی اور مراٹھی پرتیشٹھان کی جانب سے ہیروائی اس منصوبے کے تحت مہرون تالاب علاقے میں ایک ہزار درخت لگاۓ جائیں گے۔اسی منصوبے کا آغاز عمل میں آیا۔ اس موقعے پر مذکورہ دونوں اداروں کی جانب سے منصوبے کے تحت شجر کاری اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے معاہدہ کے مطابق کرنج ،کڑوا نیم ،وڈ پمپل ، آولہ ، املی ،املتاس ،بہاوا ،کدمب وغیرہ اقسام کے پودے شامل ہیں۔
اس طرح ایک ہزار  پودوں کےلیئے کا نٹوں کا احاطہ لگانے کا کام جاری ہے۔ اس مہم کے آغاز کی تقریب کے موقعے پر  مہمانان خصوصی میئر جۓ شری مہاجن ،مراٹھی پرتیشٹھان کے ڈائریکٹر وجۓکمار وانی ،مراٹھی پرتیشٹھان کے صدر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے ،کارپوریٹر ایڈوکیٹ شچیتا ہاڈا ، دیپ مالا کالے ،رنگناتھ پٹھارے ،سمتی لانڈے ،پرکاش ہوڑکر ،ڈاکٹر دھنجۓ بیندرے ،لکشمی کانت سود ،سبودھ چودھری ،آنندراؤ مراٹھے ، نیلوفر دیشپانڈے ،سندھیا وانی ،ڈاکٹر سنیتی بیندرے ،ڈاکٹر سویتا ندنووار ،سمترا پاٹل ،یوگیتا پاٹل ،چندرشیکھر نیوے ،وجۓ پاٹھک ،آرتی شنمپی ، پلوی شنمپی ،مہیش شنمپی ،شنبھوپاٹل ، محکمہ انکم ٹیکس کے ڈپٹی کمیشنر مکوانا ،سنجۓ شاہ موجود تھے۔
فوٹو کیپشن :مراٹھی پرتیشٹھان و بلدیہ اعظمٰی کی مشترکہ شجر کاری کا آغاز کے موقعہ پر میئر جۓ شری مہاجن ، فلم اداکار سیاجی شندے ، ادارے کے ڈائریکٹر وجۓ وانی ،مراٹھی پرتیشٹھان کےصدر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے ،کارپوریٹر شچیتا ہاڈا وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔


