ممبئی :۔25؍ستمبر 2021ءریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے صاحب نے 7؍اکتوبر 2021ء کو مساجد اور تمام عبادت گاہیں کھولنے کا جو فیصلہ لیا ہے رضا اکیڈمی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے حالانکہ یہ فیصلہ اور پہلے لے لینا چاہیئے تھا خیردیر آید درست آید کورونا کال میں ہمارے ریاست کے چیف منسٹر صاحب نےجس حسن وخوبی کے ساتھ ریاست مہاراشٹراکے عوام کو سنبھالا ہے اس کی مثال ہندوستان کی ہر ریاست میں دی جارہی ہے۔
حتیٰ کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے بھی مہاراشٹرا کے نظم ونسق کو لے کر تعریفی کلمات کہے ہیں رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے آنے والے 12؍ربیع الاول شریف کو جلوس عید میلادالنبی ﷺ کو گزشتہ سالوں کی طرح نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ نکالنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی میں پچھلے ایک صدی سے جلوس عید میلادالنبی ﷺ نکالا جاتا ہے۔
 پورے بھارت میں ممبئی کو وہ شرف حاصل ہے کہ یہاں پر 12؍ربیع الاول شریف کو تاریخی جلوس عید میلادالنبی ﷺ کا اہتمام کیا جاتا ہے جناب ادھوٹھاکرے صاحب ریاست مہاراشٹرا سے نکلنے والے  تاریخی جلوسوں کی شان وشوکت کو دیکھتے ہوئے اسی شان بان کے ساتھ نکالنے کی اجازت دیںیاد رہے ریاست مہاراشٹر میں مختلف شہروں میں 12؍ ربیع الاول شریف کو جلوس نکال کر نبیٔ رحمت کی بارگاہ میں خراج محبت پیش کرتے ہیں ملک میں مہاراشٹرا ہی کو وہ خصوصیت حاصل ہے  جہاں اس طرح سے تاریخی جلوس کئی کئی دہائیوں سےنکالے جاتے ہیں یہ ہمارے ریاست کی سب سے عمدہ تہذیب وتمدن ہے۔
نوری صاحب نے کہا مسلمانوں میں مساجد اور عبادت گاہیں کھلنے سے جہاں ایک طرح سے دلی خوشی ہوگی وہیں اگر ربیع الاول شریف میں جلوس نکالنے کی بھی اجازت مل جائیگی تو خوشی دوبالا ہو جائیگی ہاں البتہ مسلمانوں میں اب تک کورونا سے احتیاط برتنے کی ساری حکومتی گائیڈ لائن کا سختی سے پابندی کی ہے اور حکومت کے گائیڈ لائن کا سختی سے پابندی کرتی رہے گی مسلمانوں نے نماز ،روزہ ،عبادت ،ہر وہ کام شرعی حدود میں رہ کر کورونا کال میں حکومت کے وصولوں ضوابط کے مطابق عمل کیا ہے۔
جلوس عید میلادالنبی ﷺ میں بھی ویسے ہی عمل کریں گے جیساکہ آج تک مساجد میں عبادتوں کے دوران کرتے آئے ہیں سخت ہدایات اور حکومت کی اجازت کے مطابق جلوس نکالنے کے کمیٹیاں جواب دہ رہیں گی مجھے امید ہے کہ چیف منسٹر صاحب مسلمانوں کے جذبات وعقیدت ومحبت کا خیال کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹرا خاص کر ممبئی میں نکلنے والے جلوس عید میلادالنبی کی اجازت ضرور دیں گے ہم اپنی ریاست مہاراشٹرا کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے خواہاں تھے ہیں اور رہیں گے ۔
فقط :
محمد عارف رضوی
سیکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی


