کھام گاؤں (واثق نوید)اکولہ ضلع پریشد سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ میں نئی ضلع ایجوکیشن افسر کی حثیت سے ڈاکٹر سوچیتا پاٹیکر کا حال ہی میں تبادلہ ہوا۔ جس کا تعلیمی حلقوں میں زبردست استقبال کیا جارہا ہے۔
ایسی ضمن میں ڈاکٹر سوچیتا پاٹیکر کا اردو ٹیچرز سنگھٹنا امراوتی حلقہ (ہیڈ آفس اکولہ) نے شاندار استقبال کیا۔ سنگھٹنا کے ذمہداران نے انہیں انکے آفس میں جاکر مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اردو ٹیچرز سنگھٹنا کے علاقائی صدر ڈاکٹر صابر کمال ، علاقائی نائب صدر پروفیسر شیخ حسن کامنوالے ، علاقائی سیکرٹری ڈاکٹر عتیق احمد ، کارگزار صدر فیاض احمد خان ، شہر صدر تسکین خان ، ضلع نائب صدر ڈاکٹر محمد ندیم ، صدر مدرس مشیر سر ، محمد مستاق سر ، عمران خان سر ، صدر مدرس زید سر ، انصار احمد سر ، رضوان سر وغیرہ اردو ٹیچرز سنگھٹنا کے عہدیداران موجود تھے ۔


