جلگاؤں (عقیل خان بیاولی )ِدعوت اسلامی ہند کے شعبہ تجہیز و تکفین کے تحت بھوساول میں" تجہیز وتکفین تربیتی اجتماع" مسجدِ کنزالایمان اور سنی جامع مسجد جام محلّہ میں منعقد ہوا کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت فرمائی۔ تربیتی اجتماع میں مجلس تجہیز و تکفین کے آکولہ زون صوبہ کے ذمہ دار میر حمید عطاری نے تربیت و رہنمائی فرمائی اور بتایا کہ جب انسان کی روح قبض ہونے کا وقت آتا ہے تو کیا کیا احتیاطیں کرنی چاہئے ،
جب روح پرواز کر جائے تو کیا کرنا چاہئے اسی طرح سے کفن کیسے تیار کیا جائے؟، میت کو غسل کس طرح سے دیا ؟جائے یہ باتیں عملی طور پر بتائ گئیں نیز حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا موصوف نے فرمایا کہ یہ ہر مسلمان کو اسے سیکھنا چائیے کیوں کہ میت ہر گھر میں ہوتی ہے اور میت کی تجہیز و تکفین کرنا قریبی رشتے داروں کا زیادہ حق ہے.
موصوف نے مزید بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت تجہیز و تکفین ،کے سا تھ ساتھ اور 32 طرح دیگر کے کورسز بھی آن لائن طریقہ سے مکمل کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے حالات اور وقت کے تقاضوں اور ضرورت کے پیش نظر تنظیم اپنے کام انجام دے رہی ہیں تاکہ آخری شخص تک رسائی ہو سکے اور ہمارے دینی کام شریعت کے مطابق ادا ہو سکے آپّ بھی ان کورسیز سے استفادہ کریں۔ کورسز کی مزید معلومات کے لیے مقامی مبلغین سے رابطہ فرمائیں.
اجتماع و تربیتی مجلس کو کامیاب بنانے میں آصف عطاری،سیّد عمران عطاری ،مولانا ذوالفقار مصباحی،سعید عطاری ،رفیق روشن قادری اور دیگر مقامی ذمہ دران نے محنت و کوشش کیں۔


