پربھنی (سید یوسف) راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر و ریاستی وزیر برائے آبی وسائل جناب جینت پاٹل کی موجودگی میں معروف صنعتکار محمد غوث زین نے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر وزیر صحت راجیش ٹوپے ، سابق ایم پی جےسنگھ راؤ گائیکواڑ ، رکن کونسل و راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر عبداللہ خان درانی عرف باباجانی ، سابق رکن اسمبلی وجے بھامبلے ، ریاستی صدر یوتھ راشٹروادی کانگریس صدر شیخ محبوب ، خواتین ریاستی صدر روپالی چاکنکر کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔
عیاں رہے کہ محمد غوث زین ایک مشہور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ فی الحال پربھنی شہر میونسپل کارپوریشن کے آزاد رکن کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے سابقہ میں ونچیت بہوجن آگھاڑی سے 2019 میں پربھنی اسمبلی انتخاب لڑا تھا اور وہ اس انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔ وہ اپنے وارڈز میں مقبول ممبر ہیں۔ این سی پی میں ان کے داخلے سے این سی پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد غوث زین کے راشٹروادی کانگریس میں شمولیت کے لیے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان نے خوب محنتیں کی تھیں ۔ اسی موقع پر معروف کرکٹ کھلاڑی روبی گاونڈے بھاگیہ لکشمی نگر نے اپنے کئ حمایتیوں کے ہمراہ راشٹروادی کانگریس میں شمولیت اختیار کی - اس موقع پر ان کا جینت پاٹل کے ہاتھوں استقبال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں محمد الیاس جو پربھنی کے کانگریس اقلیتی کے عہدیدار تھے- وہ اپنے کئی حامیوں کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوئے۔ اسی طرح ٹاکلی کمبھکرن سے گجانن سامالے پاٹل کے ساتھ ساتھ پورنا کے پانگری کے سابق سرپنچ اور دیگر کارکنوں نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ جس کے سبب ضلع میں این سی پی کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کا سہرہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کو ہی جاتا ہے - ڈاکٹر فوزیہ خان نے این سی پی پارٹی کی تعمیر میں ایک بڑا اہم اقدام اٹھایا ہے۔
اس موقع پر تمام معززین نے اس حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
اسی طرح ریاستی سطح کی رائفل شوٹنگ گولڈ میڈلسٹ و ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کفایت شعار نوجوان علی احمد خان تحسین احمد خان کی سالگرہ بھی تھی۔ جس کو تمام شرکاء نے بڑے خوشی کے ساتھ منایا - اسی طرح علی احمد خان کا بھی معززین کے ہاتھوں شایان شان استقبال عمل میں آیا -


