کانگریس اقلیتی شعبہ کی ڈاکٹر اسلم کی قیادت میں کارکردگی
کھام گاؤں (واثق نوید)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق مرکزی وزیر مکل واسنک کی سالگرہ کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے ضلع کارگزار صدر ڈاکٹر اسلم خان کی قیادت میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ و ریلیف میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور کا افتتاح شیگاؤں شہر میں عمل میں آیا۔
اس موقع پر معززین نے عدنان خان اور ڈاکٹر اسلم خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اکولہ کے معروف ماہر چشم ڈاکٹر سرجو انڈکاٹ کے زیر نگرانی شفا کلینک بازار فیل میں منعقد اس کیمپ سے 200 سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ جبکہ 25 افراد کا موتیا بند آپریشن واجبی وکفایتی در میں اکولہ کے سرجو نیتر ہاسپٹل میں کیا جائے گا۔
مکل واسنک کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب کی صدرات دیارام بھاؤ وانکھیڑے ،بزرگ کانگریس رہنما نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر کھام گاؤں ودھان سبھا کانگریس رہنما گیانیشور پاٹل ، سابق صدر بلدیہ شیواجی راؤ برونگلے ، سابق صدر بلدیہ شیلیندر دادا پاٹل ، سابق شہر صدر بڈھن جمعدار ، یوک کانگریس صدر زبیر سہارا ، فیروز خان ، سابق رکن بلدیہ سید ناصر ، شیخ ہاشم ، شیخ اسلم ، شیخ جبار ، مزمل شاہ ، حیدر علی ، رفیق لیڈر ، آصف خان ، سید حنیف ، عبدالقادر ، سلمان سلطان وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت و اظہار تشکر کے فرائض ڈاکٹر اسلم خان نے انجام دیئے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں افروز خان ، شیخ کاشف ، وسیم احمد ، توحید پٹھان ، کے ساتھ ساتھ شفا کلینک ، اور ریلیف میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور کے ملازمین نے سخت محنت کی۔


