جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) حال ہی میں سعودی عربیہ حکومت نے مقدس سر زمین مدنیہ منورہ میں سینیما گھر شروع کرنے کے فیصلہ کیا۔ جلگاؤں شہر اہل سنت والجماعت نے مخالفت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی معرفت صدر جمہوریہ ہند، وزیر داخلہ، فارین منسٹری اور سعودی کوسلیٹ کو میمورنڈم دیتے ہوۓ مطالبہ کیا کہ عالم اسلام کی سب سے مقدس و پاک سر زمین جہاں حضور اکرم صل علی علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہے۔
اس کی زیارت کرنا ہر صاحب ایمان کا اشتیاق ہوتا ہے۔ ہر صاحب ایمان زندگی میں کم از کم اس مقدس سر زمین کی زیارت کا خواہش مند ہے اس مقدس سر زمین پر حکومت ایسا ناپاک فعل انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے جو گناہ میں شمار ہوتا ہے جس کے کرنے اور کروانے کی ہمارے مذہب میں ممانعت ہے مگر سعودی حکومت زمینی آقاؤں کو خوش کرنے کی دھن میں ایمان والوں کو گناہ کے زمرے میں کھینچ رہی ہے ہم اہلیان جلگاؤں اس کی مخالفت کرتے ہیں ۔
اور حکومت ہند سے بھی مطالبہ کرتے ہیں وہ ہمارے اس احتجاج کو درج کرتے ہوئے سعودی عربیہ کونسلٹ تک پیغام پہنچاۓ کے جو کام مذہب اسلام میں ممنوع ہے صاحب ایمان اس کی مخالفت کرتے رہینگے شہر میں ہوئے اس احتجاج کے موقع پر عوام نے سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے کہ حکومت صاحب ایمان کو گناہوں سے بچائے۔ اس موقع پر سنی عیدگاہ ٹرسٹ و جامع مسجد ٹرسٹ کے صدر ایازعلی، اقبال وزیر،رئیس شاہ،سید عمر،رفیق پٹیل،وسیم کلیم شاہ، سید جاوید وغیرہ موجود تھے۔


