کھام گاؤں (واثق نوید)کے ایم اظہر حسین ہائی اسکول گھوڑے گاؤں تعلقہ تلہارا ضلع اکولہ کے فعال سائنس معلیم ڈاکٹر عتیق احمد طعیب شاہ کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کانگریس شکشک سیل نے ریاستی سطح پر مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ انکی کامیابی پر انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عتیق احمد اردو شکشک سنگھٹنا (UTS) کے علاقائی سکریٹری بھی ہے ۔ تنظیم کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ درس وتدریس کے فرائض بھی بحسن وخوبی انجام دیتے ہے انکی انہیں خدمات کو دیکھتے ہوئے اکولہ ضلع کانگریس شکشک سیل نے انہیں ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا۔
یہ ایوارڈ انہیں ایک مختصر مگر پروقار تقریب میں ناگپور گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ابھیجیت ونجاری کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس اعزازی پروگرام کی صدارت امراوتی شکشک حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی کرن راؤ سرنائک نے فرمائی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ذیشان حسین ، اکولہ مہا نگر پالیکا کے حزب مخالف رہنما ساجد خان پٹھان ، کے علاؤہ کانگریس پارٹی کے کئی ریاستی ، ضلعی عہدران بھی موجود تھے۔
عتیق احمد کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر اردو شکشک سنگھٹنا کے علاقائی صدر ڈاکٹر صابر کمال ،علاقائی نائب صدر حسن کامنوالے ، علاقائی کارگزار صدر فیاض احمد خان سمیت سنگھٹنا کے تمام عہدیداران و اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


