کھام گاؤں (واثق نوید)موجودہ شوشل میڈیا و ان لائن کے دور میں مسلم نوجوان لڑکے لڑکیوں کو قرآن سے جوڑے کے لئے چند ہم خیال ساتھیوں نے ملکر اسلامک لرنینگ روم کی نیاد رکھی ہے۔ جس کا مقصد اس پر آشوب دور میں مسلم بچوں کو ان لائن طریقے سے نوارانی قائدہ، قرآن کی تعلیم ، و اسلام کی بنیادی معلومات کی تعلیم دینا ہے۔
اس ضمن میں ملی تفصیل کے مطابق اس ان لائن اسلامک لرنینگ روم کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو بعد نماز ظہر 2.30 بجے رکھا گیا ہے۔ جس میں معروف اسلامک اسکالر مفتی سید اکبر ہاشمی ، امیر معاویہ قاسمی دارالعلوم فیروز آباد ، حافظ توقیر معاون بانی اسلامیک لرنینگ روم ، قاری ظہر الدین سعادتی خازن جمعیت علماء جلگاؤں خاندیش ، ام زر شیخ ماسٹر ان کامرس ، شاذیہ کوثر پوسٹ گریجویٹ اسلامک اسٹڈی ، بطور خاص شریک ہورہے ہیں۔
اسلامک لرنینگ روم کے کنوینر ندیم پٹیل نے تمام مسلم نوجوانوں سے درخواست کی کہ
islamiclearningroom@gmail.com
اس لنک کے ذریعے آن لائن مدرسے میں شریک ہوکر زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔
مزید معلومات کے لیے 9309293115 موبائل فون پر رابطہ قائم کریں۔
اس لنک کو آپ کے پاس موجود تمام گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔


