بتاریخ یکم اکتوبر ۲۰۲۱ بروز جمعہ بعد نماز عشاء ادارہء ادب اسلامی کھام گاؤں کے زیر انصرام ایک ادبی و شعری نشست کا انعقاد ٹیپو سلطان فنکشن ہال ضیاء کالونی میں عمل میں آیا ۔
اس بزم کے صدر معروف شاعر سلیم الدین عامر شیگانوی تھے ۔ ڈاکٹر عدیل ارشد خان اور سلیم نشتر بطور مہمانان خصوصی موجود تھے ۔
بیرونی شعراء میں غلام فرید آکوٹ، انیس شوق شیگاؤں، اسمٰعیل گوہر ناندورہ، یٰسین زاہد پی راجہ، ابوذر طلحہ پی راجہ، منان شاہد پاتور نے اپنے کلام سے سامعین کو نوازا ۔ فضیل ارشد خان،انس نبیل، خبیب تابش، جمیل ارشد، جلیل ساحر امین خان وسیم وغیرہ مقامی شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔
عبدالرحمٰن فارض نے اس شعری نشست کی نظامت کی ۔ معروف افسانہ نگار علیم اسمٰعیل ناندورہ کی خصوصی حاضری رہی ۔نشت میں کثیر تعداد میں باذوق و ادب دوست حضرات نے شرکت فرما کر نشت کو کامیاب بنایا۔
پروگرام کی تیاری و انعقاد میں خبیب تابش، فضیل ارشد وغیرہ ذمے داران نے اہم رول ادا کیا ۔


