مکرمی احبابِ گروپ!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
مالیگاؤں:اردو کتاب میلہ مالیگاؤں ۲۰۲۱ کااعلان قومی کونسل برائے فروغ ِ اردو زبان، نئی دہلی کی جانب سے کیا جاچکا ہے۔ اس میلے کی تہذیب و ترتیب کیلئے ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ۲۳ اکتوبر بروز سنیچر رات ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے 08:30 مولانا ابو الکلام آزاد ہال، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کیمپس میں کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں شہر کے تعلیمی، ادبی، صحافتی و ثقافتی اداروں کے ذمہ داران کی شرکت متوقع ہے۔
تمام محبانِ اردو زبان و ادب سے شرکت کی درخواست ہے۔
التماس گزار: منتظمین اردو کتاب میلہ، مالیگاؤں۔