ممبیی جلوس عید میلادالنبی لبیک یارسول اللہ کی صداوں سے گونج اٹھی۔
ممبئی: محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی قیادت میں جلوس عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم خلافت کمیٹی کیطرف سے روایتی انداز میں نکالا گیا کوڈ 19 کے مد نظر امسال انتظامیہ کی طرف سے محدود طریقے سے جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی جس سے عاشقان رسول کو کافی تکلیف اٹھانی پڑی کیونکہ سبھی جلوس عیدمیلاد النبی کمیٹیاں پورے زوروشور سے جلوس نکالنے میں مصروف العمل تھیں اور شاندار طریقے سے کمیٹیوں نے تیاری بھی کرلی تھی لیکن بارہویں شب پولیس انتظامیہ کی طرف سے یہ خبر دی گئی کہ کورونا وائرس کےچلتے پرمیشن محدودپیمانے پر ہی دی گیی یہ خبر جیسے پھیلی عاشقان رسول قدرے مایوس نظر آئے مگر کورنا وباء کے حکومت کی گایڈ لاین کا خیر مقدم کیا واضح رہے ممبئی کی تاریخ کا سب سے قدیم تقریبا 102 سالہ جلوس عید میلادالنبی ہےجوخلافت ھاؤس سے برآمد ہوتاہےمہاراشٹر گورنمنٹ نے عید میلادالنبی کا جلوس شرائط کے ساتھ نکالنے کی اجازت دی اس دوران پولیس اور انتظامیہ کے افسران مستعد نظر آئے یہاں سکیورٹی کے نظم و نسق کے پیش نظر پولیس کی تعیناتی جگہ جگہ دیکھنے کو ملی .
پورے ممبئی شہر میں مسلمانوں نے امن وامان برقرار رکھنے میں جو مظاہرہ کیا وہ لائق ستائش ہے۔جلوس کی قیادت کرتے ہوئے الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ آج سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی تاریخ ہے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ سرکار کی آمد سے قبل اس دنیا میں بیحیائیوں کا دور دورہ تھا ہرطرف افراتفری تھی انسان درندوں سے بدتر زندگی گزار رہا تھا جہالت کی تاریکی چھائی ہوئی تھی آپ نے کہا کہ یہی وہ تاریخ ہے جس میں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت عالم بن کر دنیا میں تشریف لائے آپ نے سب سے پہلے اس دھرتی سے برائیوں کا خاتمہ فرمایا اور انسانوں کو جینے کا ہنر عطاء کیا مگرآج کچھ شرپسند عناصر شان رسالت میں گستاخی کرکے نفرت کازہر گھول رہے ہیں اور ملک کے امن وشانتی کو خراب کرنے کی ناپاک سازش کررہے ہیں
آج اس تاریخی دن کے موقع پرحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ,,تحفظِ ناموسِ رسالت,, بل پاس کرکے ایسے مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہئے ہم امن پسند ہیں ہمارے نبی نے امن وشانتی کا پیغام دنیا کو دیا ہے نہات پرامن طریقے سے آیین ہند کے اصولوں کے مطابق ہمارے جایز مطالبے کو مانا جاے اور مسلمانوں کی دل آزاری کی کرنے والے نفرت کے سوداگروں کو سخت ترین سزادی جاے دوسال سے لوک ڈاون کی وجہ سے عاشقان رسول دل کھول کر جلوس نہیں نکال پاییں ہیں
اس کے باوجودممبی دیوانوں کے لبیک یارسـول اللهُ, سرکار کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا نعرۂ تکبیر و نعرۂ رسالت یارسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے ممبئی شہر گونج رہا تھا مزید الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی تعلیمات کا پیغام دیتا ہے یہ اس کی روح ہے اسی اسلامی تعلیمات نے ایک عظیم مذہب کی بنیاد ڈالی ہے اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہمارا مقصد حیات ہے خلافت کمیٹی کے صدر جناب سرفراز آرزو ایڈیٹر روزنامہ ہندوستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے سب سے بڑا دن ہے آج ہی کے دن محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے انہوں نے دنیا کو امن و شانتی کا پیغام دیا ہے واضح رہے کہ جلوس مرکزی عید میلادالنبی کمیٹی خلافت ھاؤس سے شروع ہوا۔جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا جھولا میدان پہونچا جلوس کی کڑی نگرانی پولیس کی جانب سے جاری تھی گزشتہ سال کیطرح عقیدت و احترام کے ساتھ صلاۃ و سلام ہوا اخیر میں الحاج محمد سعید نوری صاحب کی دعاؤں پر جلوس اختتام پذیر ہوا