تعزیتی نشست جلگاؤں
(عقیل خان بیاولی ) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیراہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز مھرون جلگاؤں میں اقراء کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل سائرا زماں" کا ان کے آبا ئی وطن احمد نگر میں ہوئی ناگہانی موت کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس و غم کا اظہار کیا گیا۔
تلاوت قرآن پاک سے تعزیتی نشست کا آغاز ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ نے مرحومہ سائرا زماں کے تعلقات کو واضح کیا۔پروفیسر ابراہیم پنجاری نے بھی اپنے خیالات کے اظہار میں افسوس جتایا۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایچ جے تھیم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید شجاعت علی نے بھی مرحومہ سائرا زماں بڑی ہی خوش مزاج شخصیت کی مالک تھیں۔ملن سار تھی۔
اپنے مزاج کی بدولت انھوں نے اقراء فیملی ایک اچھی پہچان و مقام بنایا تھا ۔ ان کے جانے سے ہم سب غمگین ہیں اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ور ان کی مغفرت فرمائے آمین۔بعد ازیں پروفیسر ڈاکٹر مولانا مزمل ندوی نے دعا فرمائی۔ نشست میں کالج کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت فرمائی۔


