جلگاؤں(عقیل خان بیاولی )بھوساول میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان کے 103 ویں عرس کے موقع ایان ٹاور کنزالایمان ہال میں دعوت اسلامی ہند کی جانب سے اجتماع، ذکر نعت مبارکہ، و منقبت کا سلسلہ رہا جس کے اول مرحلہ میں پہلے قرآن خوانی، و فاتحہ خوانی ہوئی ساتھ ہی اعلی حضرت کے نعتیہ کلام حدائق بخشش سے نعتیں مبارکہ و منقبت پڑھی گئی اس موقع پر اعلی حضرت کی سیرت مبارکہ پر بیان کرتے ہوئےمولانا ذوالفقار مصباحی صاحب نےآپ کے ذوق علم دین اور نماز با جماعت کے جذبہ پر روشنی ڈالی.
اور سامعین سے گذارش کی کہ بھی اس پر عمل کریں اور اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں مولانا موصوف نے یہ بھی بتایا کہ دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت کے مشن کو فروغ دے رہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کرنے کا کام کر رہی ہے.
انہوں نے گذارش کی کہ آپ بھی ایسے دل افروز ماحول سے ہمیشہ منسلک رہیں اور اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر کے فیض و برکات حاصل کیا کریں صلوۃ وسلام اور دعاء پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں متفقین نے شرکت کیں۔کامیابی کے لیے مقامی نوجوانوں اور اراکین تنظیم نے محنت کیں۔


