کھام گاؤں (نامہ نگار)معروف تعلیمی ، ادبی ، صحافی و سماجی شخصیت ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے انچارج صدر مدرس واثق اللہ خان موثق اللہ خان , المعروف واثق نوید کو کھام گاؤں نگر پریشد نے عمدہ کارکردگی کرنے والے شہری کے اعزاز سے نوازا ہے۔
جس سے انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔ معلوم رہے کہ نگر پریشد کھام گاؤں کی جانب سے صفائی کو لیکر سوچھ سرویکشن 2021 کے تحت کچرا ویلیکرن اپکرم (AKAM) کیا جارہا ہے۔
جس میں نگر پریشد کا عملی طور پر تعاون کرنے والے ملازمین ، شہریوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سند دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔ اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر کے ذمہ دار شہری واثق نوید کو انفرادی طور پر اس مہم کو کامیاب بنانے میں نگر پریشد کا تعاون کرنے پر نگر پریشد کھام گاؤں کے چیف افسر اکوٹکر ،صدر بلدیہ انیتا تائی ڈورے نے سند دیکر عمدہ کارکردگی کرنے والے شہری کے اعزاز سے نوازا۔
ایک مختصر تقریب میں واثق نوید کا اعزاز اروگیہ سبھاپتی اوم شرما نے سند اور گلدستہ دیکر نگر پریشد میں کیا۔ اس موقع پر پانی پروٹھا سبھاپتی ذکیہ بانو کے شوہر انیس جمعدار بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ واثق نوید کی کھام گاؤں شہر ہی نہیں بلکہ ضلع بھر میں سماجی، ادبی ، تعلیمی خدمات کی وجہ سے پہچان بنی ہوئی ہے۔
کئی تنظیموں نے انکی ہمہ جہتی خدمات کو دیکھتے ہوئے انعام و اعزازات سے نوازا ہیں۔ ابھی تک 37 سے زیادہ ایوارڈ سے نوازے گئے۔ واضح رہے کہ واثق نوید کو خدمت خلق کا یہ جذبہ وراثت میں اپنے دادا حضرت حفیظ اللہ خان بدر ، اور والد موثق اللہ خان سے ملا ہے۔
اپنے بزرگوں کی وراثت کو لیکر چلنے پر شہر بھر میں واثق نوید کی سرہنا ہورہی ہے۔ انکے دوست احباب و رشتے داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


