مالیگاؤں۔آج بروز اتوار 10 اکتوبر 2021 دوپہر میں آصفہ ابراہیم مسجد سوند گاؤں پھا ٹے کے پاس میں واقع شیخ موسیٰ شیخ اسمعیل کے مکان میں آگ لگ گئی۔
اس ضمن میں اس مکان کے پڑوس میں رہنے والے سید وسیم بھائی نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دوپہر 1 بجے گھر سلینڈر میں دھواں نکلا ۔ہلکی انگا ر پکڑی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گھر کی خواتین اور افراد اس کی زد میں نہ آ سکے۔
ضروریات زندگی کے تمام سامان جل گئے۔دو مہینے بعد شیخ موسیٰ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب منعقد ہونے والی تھی۔جس کے پیش نظر شادی کے سامان بھی جل گئے۔
اطراف کے لوگوں نے آگ بجھانے میں کافی مدد کی۔خراب روڈ ہونے کی وجہ سے فائر اسٹیشن کی گاڑی آگ کی جگہ نہ پہنچ سکی۔لیکن فائر اسٹیشن پر ملازمت کرنے والوں نے کافی مدد کی۔